مردان: نادرا آفس کے قریب خود کش دھماکا، 26 جاں بحق

مردان: صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے دفتر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے.

[pullquote]ڈی آئی جی مردان سعید وزیر کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق مردان میں نادرا دفتر کے قریب ہونے والا دھماکا خود کش تھا اور موٹرسائیکل سوار حملہ آور نے خود کو دفتر کے گیٹ کے قریب دھماکے سے اڑا دیا.[/pullquote]

دھماکے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی جبکہ مردان کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی.

ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت دفتر کے باہر شناختی کارڈ بنوانے کے لیے آنے والے افراد کی اچھی خاصی تعداد موجود تھی.

دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنے شروع کردیئے گئے.

دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس سے نادرا کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا،جبکہ ارد گرد کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے.

جبکہ علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے.

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے