اب اعلی تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔چئیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد

چئیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو عالمی معیار کے مطابق جدید خطوط پر استوار کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ "تعلیم سب کے لیے ” فارمولہ پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں گے ۔

اسلام آباد میں شہر اہم تعلیمی ، سیاسی اور مذہبی شخصیات کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ پاکستانی جامعات کا معیار بلند کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اعلی تعلیم کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ "تعلیم سب کے لیے” فارمولہ پر عمل کرینگے۔اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے رہنما اور معروف وکیل عبدالرافع ایڈووکیٹ کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار نے کہا کہ معیار تعلیم بلند کرکے ہی ہم دنیا میں ایک باوقار قوم بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جامعات کے سالانہ فنڈز میں اضافہ کر کے جامعات سے مکمل تعاون کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے عزت و وقار میں اضافہ کیا جائے گا۔ تعلیم سب کے لئے فارمولے پر عمل کرتے ہوئےحسب سابق مستحق طلباء کے لئے وظائف اور لیپ ٹاپ سکیم جاری کی جائیگی۔ بلوچستان اور قبائلی علاقوں کے طلباء خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ غیر معیاری تعلیم دینے والے اور غیر مستنند اداروں کو برداشت نہیں کرینگے۔

تقریب سے چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، اسلامی نظریاتی کونسل کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز ،سربراہ سیرت چئیر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر صاحبزادہ ساجدالرحمان، معروف کالم نگار خورشید ندیم ، وائس چانسلر بارانی یونیورسٹی راولپنڈی ڈاکٹر قمر زمان، ریکٹر کامسیٹس پروفیسر ڈاکٹر افضل تبسم ، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار چیمہ ،سابق آئی جی پولیس ذوالفقار چیمہ ،معروف بزنس مین باسط شکیل ہاشمی، معروف وکیل رہنما عبداالرافع ایڈووکیٹ ، معروف صحافی اور اینکر پرسن سبوخ سید ، ڈاکٹر غلام دستگیر،انجینئر خالد نواز،ڈاکٹر اعظم، ڈاکٹر شاہد اقبال سمیت شہر کی اہم سیاسی ، مذہبی ، سماجی ، کاروباری شخصیات تقریب میں شریک تھیں ۔

مقررین نے کہا کہ پورے سماج کو اعلی تعلیم سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے اور معاشرے کو برداشت اور تعاون کا سبق دینا ہوگا۔ پاکستان کی تمام جامعات میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے بانی صدر ،معروف وکیل اور قانون دان سجاد افضل چیمہ ایڈووکیٹ نے چیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کو شرکاء کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے امید ظاہر کی کہ طلباء اور اساتذہ کے مفاد میں بہترین اقدامات کئے جایئنگے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے