امارات سے 50 ملین ڈالر کا امدادی سامان آنا شروع ہوگیا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کے لئے 50 ملین ڈالر کا امدادی سامان آنا شروع ہوگیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ برادر ملک متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے 50 ملین ڈالر کی امدادی سامان کی پہلی کھیپ کی فراہمی شروع کردی ہے، گزشتہ رات یواے ای کے صدر محمد بن زاید سے ٹیلی فونک پر گفتگو ہوئی، انہوں نے یقین دلایا کہ متحدہ عرب امارات سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھے گا۔

Brotherly UAE has started delivering the first tranche of relief good worth $50 million for the flood victims in Pakistan. In my telephonic conversation with my brother HH President @MohamedBinZayed
last night, he assured the UAE will continue to help flood affectees.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 1, 2022

شہباز شریف نے کہا کہ میں نے صدر محمد بن زاید کی دعوت پر 3 ستمبر کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنا تھا، ہم نے باہمی طور پر دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ میں ملک میں امدادی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کر سکوں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے بھائیوں اور بہنوں کے مقروض رہیں گے جنہوں نے اس مشکل میں ہمارا ساتھ دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے