پیپلزپارٹی دمادم کرنے سے پہلے” دم“ تو پیدا کرلے: سینیٹر مشاہد اللہ

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی دمادم کرنے سے پہلے” دم“ تو پیدا کرلے ،بلاول کا کوئی قصور نہیں،تقریر اعتزازاحسن نے لکھ کردی،سندھ حکومت کے مطالبے پر کراچی آپریشن شروع کیا گیا اب کیوں مخالفت کی جارہی ہے۔

پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ جو جماعت نیشنل ایکشن پلان کی مخالفت کررہی ہے وہ حقیقت میں آپریشن ضرب عضب کی مخالف ہے۔ کراچی آپریشن کے باعث امن و امان میں بہتری آئی ہے ،کراچی کا امن دوبارہ خراب نہیں ہونے دینگے،کراچی آپریشن کا سب سے زیادہ فائدہ سندھ حکومت کو ہے۔

جب آپریشن شروع ہواتو تمام جماعتوں نے اس کی حمایت کی اب مخالفت کیوں کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کا کوئی قصورنہیں،انہیں جو تقریر لکھ کر دے دی جاتی ہے وہ پڑھ دیتے ہیں،انہیں حالیہ تقریر اعتزاز احسن نے لکھ کردی وہ اس سے ملتی جلتی تقریر اس سے قبل سینیٹ میں کرچکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نہیں جانتی کہ دمادم کرنے کےلئے ’’دم ‘‘پیداکرناپڑتا ہے، جو انہوں نے پچھلے پانچ سال میں نکال دیا پہلے وہ پیدا کریں پھر دمادم کریں گے۔سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ کرپشن سندھ میں ہو یا پنجاب میں نیب کی کارروائی ہونی چاہیے،سابقہ حکومت کے دور میں ہر دوسرے روز کرپشن سکینڈل سامنے آتا تھا،ہمارے دور میں ایک بھی سکینڈل سامنے نہیں آیا،جس کا مطلب ہے کہ کرپشن نہیں ہورہی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے