پشاور کے علاقے حیات آباد میں پی ایچ ڈی کی طالبہ نے خود پر فائرنگ کرکے مبینہ خودکشی کرلی۔
متوفی کی والدہ نے پولیس کو بیان دیا ہےکہ میری بیٹی شبینہ نے پستول سے خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔
والدہ کا کہنا تھا کہ میری بیٹی پی ایچ ڈی کی طالبہ تھی، پانچ ماہ قبل چھت سے گرنےکے باعث وہ ذہنی مریضہ بن گئی تھی، اس کا علاج بھی جاری تھا، میری بیٹی نے بیماری سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔
پولیس نے مبینہ خودکشی کے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔