لاہور میں دس سالہ گونگی اور بہری بچی کو نامعلوم ملزم نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا، سی سی پی او نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردیے۔
چوکی نادرہ آباد کی حدود چراغ شاہ میں بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم دس سالہ بچی (ک) کے ساتھ مبینہ زیاددتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ واقعے کے بعد تھانہ آر اے بازار کی چوکی نادر آباد کی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور والد کا بیان قلم بند کرلیا۔
بچی کے والد نے بتایا کہ میں اور میری بیوی نوکری پر تھے، میری دس سالہ بیٹی گھر سے باہر گئی تو اسے کسی نے کچھ کھلایا اور زیاددتی کی، میری بیٹی سننے اور بولنے کی صلاحیت سے محروم ہے اس لیے گھر میں ہی رہتی ہے۔
سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں ںے زیادتی میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کا میڈیکل کروایا گیا ہے، تھانہ جنوبی چھاؤنی میں وقوع کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، جینڈر کرائم سیل کی ٹیموں ںے شواہد جمع کرلیے ہیں۔