پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرمہم ، تین ملزمان گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد کی کارروائی، پاک فوج کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پوسٹ کرنے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

ترجمان ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ملزمان کو ہری پور، بٹگرام اور حویلیاں سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں وقاص خان جدون، محمد نواز اور نوید شاہ شامل ہیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد نے کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پوسٹ کرنے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان پاک فوج کی اعلیٰ عسکری قیادت کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز ریمارکس اپ لوڈ کرنے میں ملوث تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران سوشل میڈیا اکاونٹس بنائے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت 3 مقدمات درج کر لئے گئے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے