ڈینگی وائرس میں شدت ، 192 کیسز رپورٹ ،کروڑوں مالیت کی ڈینگی بخار کی ادویات برآمد

کراچی: کراچی میں ڈرگ انسپکٹر نے بلیک مارکیٹ کے لیے چھپائی گئی ڈینگی بخار کی ادویات برآمد کرلیں۔

اس حوالے سے تبایا گیا کہ ڈینگی بخار میں استعمال ہونے والی 25 کروڑ مالیت کی 5 کروڑ پیناڈول گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 192 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

پیناڈول کیلیے عوام بازار میں پریشان ہیں اور مارکیٹ میں بلیک میں فروخت ہورہی ہے۔ رواں سال کراچی میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد 3827 کیس رپورٹ ہوئی ہے جبکہ 9 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی۔

[pullquote]کراچی میں ڈینگی وائرس شدت اختیار کر گیا، 192 کیسز رپورٹ[/pullquote]

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 192 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 63 کیسز ضلع کورنگی میں رپورٹ ہوئے جبکہ ضلع شرقی میں 45، ضلع وسطی میں 26، ضلع جنوبی میں 35، ضلع غربی 3، ضلعی ملیر 14 اور ضلع کیماڑی میں 6 کیسز رپورٹ ہوئے۔

رواں سال کراچی میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد 3827 کیس رپورٹ ہوئی ہے جبکہ 9 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
واضح رہے کہ اسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے