کراچی : ایک ساتھ چھ بچوں کو جنم دینے والی خاتون کے سارے انتقال کرگئے

کراچی: شہر قائد میں خاتون نے ایک ساتھ چھ بچوں کو جنم دیا تاہم کمزوری کے سبب سارے بچے انتقال کرگئے۔

کراچی کے علاقے کالاپل کی رہائشی حنا زاہد کو اللہ تعالیٰ نے ایک ساتھ 6 جڑواں بچوں سے نوازا، خاتون جناح اسپتال کی گائنی وارڈ میں چیک اپ کے لیے کئی بار آچکی تھیں۔ گزشتہ رات خاتون نے 6 جڑواں بچوں کو جنم دیا جن میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں شامل تھے۔

بچے نارمل ڈیلیوری کے ذریعے پیدا ہوئے۔ ان میں سے ایک بچہ مردہ حالت میں پیدا ہوا جب کہ پانچ بچے زندہ تھے۔ جب وہ پیدا ہوئے تو نارمل تھے اور رو رہے تھے۔ دو بچوں کا کل انتقال ہوگیا تھا باقی تین بچوں کا آج انتقال ہوا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بچوں کا وزن کم ہونے کے باعث سانس لینے میں تکلیف ہورہی تھی۔ طبی ماہرین کے مطابق بچوں کو نیونیٹل کیئر کی ضرورت تھی جس پر بچوں کو قومی ادارہ صحت برائے اطفال شفٹ کردیا گیا تھا جہاں بچوں کو انکیوبیٹر میں رکھا گیا تھا، بچوں کا وزن کم ہونے اور حالت تشویش ناک ہونے کے باعث بچے اسپتال کے شعبہ حادثات میں ہی زیر علاج تھے۔

واضح رہے کہ وہ بچے جن کا وزن ایک کلو سے بھی کم ہوتا ہے ان کو ویری لو ویٹ پری میچور کہا جاتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے