میں ایسا آدمی نہیں ہوں کہ معافی مانگتا پھروں :پرویز مشرف

سابق صدر پرویز مشرف نے نواب اکبر بگٹی کے قتل کیس میں معافی مانگنے کے دعوے کی تردید کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ وہ ایسے آدمی نہیں ہیں کہ کسی سے معافی مانگتے پھریں ۔

واضح رہے کہ اکبر بگٹی کے بیٹے جمیل اکبر بگٹی نے یہ دعویٰ کیاتھا کہ پرویز مشرف نے اپنے وکیل کے ذریعے اکبر بگٹی قتل کیس میں معافی کا پیغام بھیجا ہے لیکن والد کے قاتلوں کو معاف نہیں کرسکتے ۔

جبکہ آل پاکستان مسلم لیگ کی ترجمان آسیہ اسحاق کا کہناتھا کہ پرویز مشرف نے کوئی معافی نہیں مانگی ہے انہوں نے اپنے دور حکومت میں جو کچھ کیا وہ پاکستان اور بلوچستان کی بہتری کیلئے کیا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے