بل گیٹس فاؤنڈیشن : صحت وترقی میں عالمی اہداف کو پورا کرنے کیلیے 1 ارب 27 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

نیویارک: بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے صحت اور ترقی کے شعبوں میں عالمی اہداف کو پورا کرنے کے لیے 1 ارب 27 کروڑ امریکی ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن نے خاص طور پر 2030 تک ایچ آئی وی، تپ دق اور ملیریا کے خاتمے میں مدد کیلیے 91 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر فراہم کرنے اور مستقبل کے وبائی امراض سے حفاظت کے لیے درکار مستحکم نظام صحت کی تعمیر کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فنڈنگ خواتین اور لڑکیوں پر ان بیماریوں کے غیر متناسب اثرات کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے