سیلاب زدہ علاقوں میں مچھروں کی یلغار،عوام بے حال

سیلاب زدہ علاقوں میں مچھروں کی یلغار کے پیش نظر سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے پاک فوج سے ‘حیاتیاتی مچھرکش ہتھیار’ حاصل کر لیا ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق موسکل نامی مچھرکش کیمیکل پاک فوج کی ڈیفنس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آرگنائزیشن (ڈیسٹو) نے تیار کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ موسکل کیمیکل زمین میں پائے جانے والے قدرتی جراثیم پر مشتمل ہے جو کہ مچھروں کے لاروا کا خاتمہ کرتے ہیں، پاک فوج اس کیمیکل کو کامیابی کے ساتھ مچھر کش آپریشنز میں استعمال کر چکی ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے پاک فوج کے ذیلی ادارے ڈیسٹو سے کئی ٹن موسکل کیمیکل خرید لیا ہے، یہ جراثیم دیگر ممالک میں بھی مچھروں کی افزائش روکنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق موسکل انسانوں کے لیے محفوظ اور ڈریپ سے منظور شدہ ہے اور سندھ اور بلوچستان کے حکام کو مچھر کش کیمیکل استعمال کرنے کی خصوصی تربیت بھی دی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے