عمررسیدہ خاتون کی آنکھ سے 23 کانٹیکٹ لینس برآمد

برکلے، کیلیفورنیا: امریکی خاتون نے بے دھیانی میں ایک نہیں، دو نہیں بلکہ پورے 23 کانٹیکٹ لینس اپنی آنکھوں میں جمع کرلیے جنہیں بڑی مشکل سے نکالا گیا ہے۔ یہ لینس آنکھ کےاوپری حصے میں جمع ہوگئے تھے۔ اس کی ویڈیو دیکھ کر لوگوں کو جھرجھری آگئی ہے۔

اکثرکانٹیکٹ لینس اپنا رنگ بدل کر سبز ہوگئے تھے جنہیں ڈاکٹروں نے احتیاط سے آنکھ سے نکالا ہے۔ اس دوران ڈاکٹر کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ خاتون نے گویا گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کانٹیکٹ لینس لگا کر سونے ایک قسم کےبیکٹیریا سوڈوموناس جمع ہوجاتے ہیں۔ یہ بیکٹیریا ہولناک انفیکشن کی وجہ بنتے ہیں اور دائمی نابینا پن کی وجہ بھی بن سکتے ہیں۔

عمررسیدہ خاتون کا نام نہیں بتایا گیا ہے کیونکہ وہ آنکھوں کی خشکی اور جلن کی شکایت لے کر ہسپتال آئی تھیں۔ کانٹیکٹ لینس مستقل پہننے سے آنکھوں میں انفیکشن تو ہوتا ہی ہے لیکن اس سے آنکھ کو آکسیجن کی فراہمی متاثر ہوتی ہے جو کئی پیچیدگیوں کی وجہ بن سکتےہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے