”پاس“ کے سالانہ انتخابات 2016میں ڈیموکریٹک پینل نے میدان مار لیا

اسلام آباد ۔پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ(پاس)کے سالانہ انتخابات 2016میں ڈیموکریٹک پینل نے میدان مار لیا

،،پینل کے امیدوار، حسنات ملک صدر جبکہ فرید خان خٹک جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں، مجموعی طور پر بھی ڈیموکریٹک پینل نے انتخابی عمل میں کلین سویپ کرتے ہوئے تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کی ،،،

[pullquote]تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز صداقت حسین چوہدری اور جہانزیب عباسی پر مشتمل دو رکنی الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی انتخابات منعقد ہوئے ، حتمی نتائج کے مطابق انگریزی جریدہ ایکسپریس ٹریبون کے حسنات ملک صدر، اے پی پی کے فرید خٹک جنرل سیکرٹری ،روزنامہ جہان پاکستان کے ناصرکاظمی سینیئر نائب صدر، 92نیوز کی عفت حسن رضوی سیکرٹری فنانس، پی ٹی وی کے علی انداز جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں جبکہ آج نیوز کے فیصل رضاخان ،سندھی اخبار روزنامہ کاوش کے اعجاز لطیف ، اے پی پی کے عامر کھچی ، خیبر ٹی وی کے احسان حقانی اورسچ ٹی وی کی سحرش خان ایگزیکیٹیو کمیٹی کے ممبران منتخب ہو گئے ،یاد رہے کہ اللہ داد صدیقی اور صلاح الدین خان پہلے ہی بلا مقابلہ بالترتیب نائب صدراور سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوچکے تھے ، [/pullquote]

نتائج کے اعلان کے بعد ناکام ہونے والے پروفیشنل پینل کے صدارتی امیدوار عمران وسیم نے کامیاب ہونے والے ڈیموکریٹک پینل سے پاس کے نومنتخب صدر حسنات ملک کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں صحافیوں کی فلاح و بہبودکیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ، نومنتخب صدر حسنات ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ(پاس) کی سابق باڈی کی جانب سے شروع کئے گئے فلاح و بہبود کے پروگرام اور منصوبوں کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھیں گے اور انصاف کی فراہمی کے عمل کی حقائق پر مبنی خبریں عوام الناس تک پہنچانے میں فاضل عدالت عظمیٰ ، صحافتی تنظیموں ، نیشنل پریس کلب ، سپریم کورٹ، ہائی کورٹ و ضلعی بار ایسوسی ایشنز، اسلام آباد و پاکستان بار کونسل سمیت تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائےگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے