اسپتال کے کمرے میں کھڑکی کی موجودگی مریض کے لیے مفید قرار

مشیگن: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال کے کمرے میں کھڑکی موجود ہونے سے مریض کے بچنے کے امکانات میں 20 فی صد اضافہ ہو جاتا ہے۔

یونیورسٹی آف مشِیگن کے محققین نے تقریباً 4000 مریضوں کا معائنہ کیا جن کی تین سال سے زائد کے عرصے میں 13 خطرناک آپریشن ہوئے تھے۔

ان مریضوں کو آٹھ کمروں کے گروپس میں تقسیم کیا گیا جن میں کھڑکی والے کمرے، بغیر کھڑی والے کمرے، ایک فرد کا کمرہ، دو افراد کا کمرہ، نرسنگ اسٹیشن سے قریب کمرے، نرسنگ اسٹیشن سے دور کمرے اور ڈاکٹر کی براہ راست نگاہ میں آنے والے کمرے اور نہ آنے والے کمرے شامل تھے۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ اگر کسی مریض کو بغیر کھڑکی والا کمرہ دیا جائے تو اس کی موت کے امکانات 20 فی صد تک بڑھ جاتے ہیں۔ اور صرف 30 دن بعد ان کی موت کے امکانات 10 فی صد زیادہ ہوجاتے ہیں۔

سورج کی روشنی دماغ میں سیروٹونِن کے اخراج کے عمل کا سبب بن سکتی جو مریض کے مزاج کو بہتر کرتی ہے اور ان کو راحت محسوس کرنے میں مدد کرتی ہے۔سورج کی روشنی سے بلڈ پریشر کم ہوتا ہے اور نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے۔

گزشتہ تحقیق میں معلوم ہوا تھا کہ جن مریضوں کا بستر کھڑکی کے قریب تھا وہ ان مریضوں کی نسبت جن کے بستر کھڑکی کے پاس نہیں تھے کم وقت اسپتال میں رہے تھے۔ وہ مریض جن کو روشنی میسر تھی وہ کم تکلیف میں تھے اور ان کو کم درد کش ادویات کی ضرورت تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے