مکیش سنگھ بائی بیبا سنکھ گوردوارا پشاور میں لنگری کی ڈیوٹی نبھاتا ہے-مکیش کہتے اس گوردوارے کو بنے ہوئے تقریباً تین سو سال ہو چکے ہیں،تقسیم کے وقت یہ بند تھا، چند سال پہلے حکومت نےہماری درخواست پراسے کھول دیا ہے۔
مکیش کہتے ہیں کہ یہاں پرصبح چار بجے سے لے کر شام ساڑھے سات بجے تک عبادت کا وقت ہوتا ہے، جبکہ کرونا کی وجہ سے عبادات کےعمل میں کافی مسائل پیدا ہو گئے تھے چونکہ گورنمنٹ نے اس دوران تمام تر مذہبی مقامات اور رش والی جگہوں پرپابندی لگا دی تھی جس کی وجہ سے گوردوارے کے بھی تمام پروگرام ملتوی تھے۔
مکیش کہتے ہیں کہ جوں جوں وبا کی شدت میں کمی آئی یہ گوردوارا پھر سے سکھ یاتریوں کی عبادات کیلئے کھول دیا گیا جہاں یاتری چند مخصوص ایام کے دوران بڑے دھوم دھام سے اپنے مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔
مکیش کا کہنا ہے کہ یہاں ہر اتوار کے دن تقریبا دو سو کے قریب افراد تشریف لاتے ہیں جن کیلئے لنگر کا اہتمام بھی کیا جاتاجبکہ شادی بیاہ کے موقع پر بارہ سے پندرہ سو لوگ عبادت کیلئے تشریف لاتے ہیں۔
محمد اشفاق یہاں کا کیر ٹیکر ہے جوکہ تمام آنے والے یاتریوں کیلئے معلومات فراہم کرتا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ سیکورٹی کے فرائض بھی انجام دیتا ہے۔