دیامر: لڑکیوں کا اسکول نذر آتش ،وزیر اعلیٰ کاتحقیقات اور اسکول کی فوری مرمت کا حکم

گلگت: گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی وادی داریل میں نامعلوم شرپسندوں نے لڑکیوں کے اسکول کو رات کی تاریکی میں نذر آتش کر دیا۔

دیامر پولیس ایمرجنسی کنٹرول روم کے مطابق رات کے وقت 3 شرپسند اسکول کو آگ لگاکر فرار ہوگئے۔ نامعلوم افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق شرپسندوں نے گرلز مڈل اسکول کو آگ لگائی اور فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں فرنیچر اور دیگر سامان مکمل طور پر جل گیا۔

حکومتی ترجمان علی تاج کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے اس واقعہ کی تحقیقات اور اسکول کی فوری مرمت کر کے تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسکول کو آگ لگانے کی ذمہ داری کا ابھی تک کسی نے دعویٰ نہیں کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے