چین میں کورونا جیسا ایک اور وائرس دریافت

ینان: سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ جنوبی چین میں موجود چمگادڑوں میں کووڈ کے جیسا ایک وائرس دریافت ہوا ہے جو انسانوں میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سُن ییٹ-سین یونیورسٹی، یُنان انسٹیٹیوٹ آف اینڈیمک ڈیزیز کنٹرول اور یونیورسٹی آف سِڈنی کے محققین کی رہنمائی میں کی جانے والی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ BtSY2 نامی یہ وائرس SARS-CoV-2 سے قریبی تعلق رکھتا ہے جس کے سبب کورونا کی عالمی وباء پھیلی اور اس کے پھیلنے کے خطرات موجود ہیں۔

بطور پری پرنٹ پیپر bioRxiv سرور پر شائع ہونے والے اس مقالے میں سائنس دانوں نے بتایا کہ یہ وائرس چین کے یُنان صوبے کے چمگادڑوں میں پائے جانے والے پانچ وائرسز میں سے ایک ہے جو انسانوں یا مویشیوں میں منتقلی کے امکانات رکھتا ہے۔

وائرس کے سامنے آنے کے بعد محققین نے ایک نئی ’زُونوٹِک‘ بیماری کی لہر کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔ زونوٹِک بیماریاں وہ بیماریاں ہوتی ہیں جو جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتی ہیں۔

مقالے میں ٹیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے پانچ ایسے وائرسز کی شناخت کی ہے جو انسانوں یا مویشیوں میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں جن میں سے ایکSARS-CoV-2 اور 50 SARS-CoVسے انتہائی قربت رکھتا ہے۔

ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ تحقیق میں مختلف جانداروں کے مابین منتقلی اور چمگادڑوں کے وائرسز سے متاثر ہونا ایک مشترکہ چیز ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے