سندھ : تعلیمی بنیادوں پر 9 قیدیوں کی سزا میں کمی کردی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے تعلیمی بنیادوں پر 9 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، مشیران، معاون خصوصی اور چیف سیکرٹری سمیت دیگر حکام نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں تعلیم کی بنیاد پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے تعلیم کی بنیاد پر انسداد دہشتگردی عدالت سے سزا پانے والے 9 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کردی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جن قیدیوں کی سزا میں 6 سے 22 ماہ کی کمی کی گئی انہوں نے مختلف امتحانات پاس کی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے