اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کا عندیہ دیدیا۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کی۔ تینوں سیاسی رہنما پیش نہ ہوئے ۔
عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواستیں دائر کر دیں گئیں۔ وکیل نے کہا کہ عمران خان زخمی، فواد چوہدری کراچی میں، اسد عمر بھی شہر سے باہر ہیں۔
ممبر کے پی اکرام اللہ نے کہا کہ کیا بڑے لوگوں کی ذمہ داری نہیں ہے کہ عدالت میں پیش ہوں، اگر اس طرح بار بار آپ نہیں آئیں گے تو آپ کے خلاف کارروائی کریں گے، حاضری سے کب تک استثنی لیں گے؟ ہم وارنٹ نکالتے ہیں تو ہائی کورٹ معطل کرتی ہے پھر کہتی ہے کارروائی بھی جاری رکھیں، پی ٹی آئی رہنما نہیں آتے تو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کریں گے۔