مریم نواز پاکستان پہنچ گئیں، کارکنوں کا پرجوش استقبال

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز پاکستان پہنچ گئیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے طیارے نے آج شام لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ لیگی کارکنان نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

مریم نواز کے استقبال کے لئے ایئرپورٹ سے جاتی امرا تک راستے میں بینرز، پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز تقریبا ساڑھے 3 ماہ کے بعد وطن واپس پہنچی ہیں۔ وہ اکتوبر کے شروع میں لندن روانہ ہوئی تھیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے