مبینہ بیٹی چھپانے پر عمران خان نااہلی کیس میں لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: عمران خان کے خلاف مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کے روبرو سماعت میں عمران خان کی جانب سے وکیل ابوذر سلمان خان عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر شہری محمد ساجد کی جانب سے وکیل سلمان بٹ عدالت میں موجود تھے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ روز کیس میں ابتدائی جواب جمع کروایا گیا تھا۔

عدالت نے سماعت کے آغاز پر کہا کہ عمران خان کا ابتدائی اعتراض یہ ہے کہ وہ اس وقت وہ پبلک آفس ہولڈر نہیں۔ الیکشن کمیشن اس حوالے سے کلیئر کرے گا کہ اس کی کیا صورت حال ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ آپ نے 2018 کے کاغذات نامزدگی کے کاغذات لگائے ہیں، جس پر وکیل سلمان بٹ نے بتایا کہ عمران خان کی نئی جیتی ہوئی نشستوں پر بھی نوٹیفکیشن ہو چکا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ نے بینچ پر بھی اعتراض اٹھایا ہے۔ اس وقت کچھ وجہ تھی جس کی بنا پر میں نے کہا کیس نہیں سنیں گے۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان نااہلی کیس میں لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آئندہ ہفتے کے لیے لارجر بینچ بنا رہا ہوں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے