عمران خان کا اے پی سی اور ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان وزیراعظم کی جانب سے طلب کی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے عمران خان کی اے پی سی میں عدم شرکت کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی وسائل کا رخ پکڑ دھکڑکی طرف ہے، غداری کے مقدمے درج کر کے آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، ہمارے خلاف مقدمے درج کیے جارہے ہیں تو ان کے ساتھ کیسے بیٹھ سکتے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت جان بوجھ کر الیکشن کے انعقاد سے متعلق ابہام پیدا کررہی ہے، گورنر ز الیکشن کی تاریخ دینے کے لیے تیار نہیں، ملک کے 22 کروڑ عوام کسی کو اپنا حق چھننےکی اجازت نہیں دیں گے، جمعرات تک الیکشن کا فیصلہ ہو جائے گا۔

[pullquote]عمران خان کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ[/pullquote]

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے سابقہ ارکان قومی اسمبلی حصہ لیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی نے سابقہ ارکان قومی اسمبلی کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہدایت دی کہ سابقہ ارکان اپنے حلقوں میں الیکشن مہم شروع کر دیں۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 33 ضمنی انتخابات کے حلقوں میں 16 مارچ کو الیکشن شیڈول جاری کر رکھا ہے۔

عمران خان نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقے این اے 193 سے بھی اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے