فوجداری کارروائی کیس، عمران خان پر آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر آج بھی فردِ جرم عائد نہ کی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں ‎توشہ خانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کرتے ہوئے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا اور عمران خان کی آج طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے تا حال پی ٹی آئی کے وکلاء کو تصدیق شدہ کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں، پی ٹی آئی کے وکلاء کو تصدیق شدہ کاپیاں فراہم کرنے کے بعد فردِ جرم کی اگلی تاریخ مقرر کی جائے گی۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے وکلاء کو تصدیق شدہ کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے