اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مئی کے آغاز میں صوبہ پنجاب کے انتخابات کروانے کا مجوزہ پلان تیار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں ممبران کمیشن و سیکریٹری الیکشن کمیشن شریک ہیں۔
اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آئندہ کے اقدامات پر مشاورت کی جا رہی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبہ پنجاب کا مجوزہ انتخابی شیڈول تیار کر لیا گیا ہے، مجوزہ شیڈول آج صدر کو بھجوائے جانے کا امکان ہے۔