وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے

اسلام آباد: اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے کے لیے قطر پہنچ گئے۔

ترقی کرتے ممالک کی کانفرنس کا یہ پانچواں اجلاس ہے جو آج 5 مارچ سے قطر کے دارالحکومت دوحا میں شروع ہوگی۔

امیر قطر کانفرنس میں شریک سربراہان مملکت اور وزراء اعظم کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے، جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی امیر قطر کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف 6 مارچ کو کانفرنس کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

پانچ سے 9 مارچ 2023 تک منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں ترقی پذیر ممالک میں پائیدار ترقی کو تیز کرنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا، جس سے ان ممالک کو خوشحالی کی راہ پر آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔

کانفرنس میں قائدین ایل ڈی سی کے حق میں اضافی بین الاقوامی امدادی اقدامات اور کارروائی کو متحرک کریں گے اور ایل ڈی سی ایس اور ان کے ترقیاتی شراکت داروں کے درمیان نئی شراکت داری پر اتفاق کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے