رواں سال حج گیارہ لاکھ 75 ہزار میں ہو گا

اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حج پالیسی 2023کی منظوری دیدی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے حج پالیسی 2023 کی سمری جمع کرادی۔ ای سی سی نے بحث کے بعد حج 2023 پالیسی کی منظوری دی اور 90 ملین امریکی ڈالر کا زرمبادلہ فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔

پالیسی کے مطابق سال 2023 کے لیے پاکستان کے لیے مختص حج کوٹہ 179,210 ہے ،جسے سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیموں کے درمیان 50:50 کے تناسب سے تقسیم کیا جائے گا۔سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیموں میں سے ہر ایک کو 50 فی صد کا کوٹہ اسپانسر شپ اسکیم کے لیے مختص کیا جائے گا۔

سال 2023 کے لیے، شمالی علاقے کے لیے عارضی حج پیکیج 1,175,000 اور جنوبی علاقے کے لیے 1,165,000 روپے ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے