سعودی عرب کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں قائم کی جانے والی کمپنیوں سے تجارت کو فروغ ملے گا

جدہ: پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال میں سعودی عرب نے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے۔

سعودی شہزادے فہد بن منصور السعود نے سعودیہ پاکستان ٹیک ہاوس کو اسلام آباد میں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیک ہائوس کے قیام سے باہمی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں قائم کی جانے والی کمپنیوں سے تجارت کو فروغ ملے گا۔

سعودی شہزادے فہد بن منصور السعود السا انٹریکٹو کے شریک بانی بھی ہیں، اس کمپنی کو 2009ء میں پاکستان کی کاروباری شخصیت سلمان ناصر نے قائم کیا تھا جس کے لاہور کے علاوہ ریاض میں بھی آفسز ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے