کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (KSrelief) نے پورے پاکستان میں مقیم سیلاب سے متاثرہ افراد میں NFI کٹس کے تیسرے اور چوتھے مرحلے کی 15,000 NFI کٹس کی پنجاب اور سندھ کے تمام متاثرہ علاقوں میں تقسیم مکمل کر لی ۔ جس کے ساتھ تقسیم شده کٹس کی مجموعی تعداد 50,000 گئی ہیں۔ جبکہ اس ریلیف پیکیج سے 350,000 افراد مستفید ہوئے۔
ہر NFIs کٹ میں 2 کمبل، پلاسٹک میٹ کے ساتھ ایک شیلٹر کٹ، جیری کین کے ساتھ کچن سیٹ اور اینٹی بائیوٹک صابن شامل ہیں۔
کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نےسیلاب سے متاثرہ افراد میں نان فوڈ آئٹمزکٹس کے تیسرے اور چوتھے مرحلے میں 15,000 کٹس پنجاب اور سندھ کے تمام متاثرہ علاقوں میں تقسیم کی ہیں ۔ تقسیم شده کٹس کی مجموعی تعداد 50,000 جبکہ ریلیف پیکیج سے 350,000 افراد مستفید ہوئے۔ pic.twitter.com/XBeeEqSzx2
— IBC URDU (@ibcurdu) March 30, 2023
یہ ریلیف پیکیج این ڈی ایم اے ، صوبائی حکومت کی مدد سے شفاف طریقے سے تقیسم کیا گیا۔