پوری دنیا میں مختلف اقسام کے کینسر کے کیسز بڑھتے جا رہے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہمارے کچن میں چند ایسی اشیا موجود ہیں جن کے روزانہ استعمال سے ہم خود کینسر کے امکانات کو بڑھا رہے ہیں۔
آج ہم آپ کو کچن میں استعمال ہونے والی ایسی ہی چند چیزوں کے حوالے سے بتا رہے ہیں۔
[pullquote]پلاسٹک:[/pullquote]
پلاسٹک ناصرف ماحولیات بلکہ انسانی صحت کیلئے بھی خطرہ بنا ہوا ہے، ہمارے کچن میں پلاسٹک کے برتنوں سمیت پانی پینے والی بوتلیں بھی پلاسٹک کی ہی ہوتی ہیں۔
پلاسٹک میں کیمیکل بی پی اے پایا جاتا ہے جو ہمارے ہارمونز اور قوت مدافعت کو نقصان پہنچاتا ہے۔
[pullquote]نون اسٹک برتن:[/pullquote]
نون اسٹک کے برتنوں کا استعمال ہر گھر میں ہوتا ہے کیونکہ ان سے تیل کا کم استعمال ہوتا ہے اور کھانا بھی جلتا نہیں ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے یہ نون اسٹک کے برتن گردے، خواتین میں اوویرین اور مردوں میں ٹیسٹیکولر کے کینسر کی وجہ بنتا ہے۔
[pullquote]ٹن کے ڈبے والا کھانا:[/pullquote]
ٹن کے ڈبے والے کھانوں کا رجحان بھی بہت سے لوگوں میں پایا جاتا ہے کیونکہ غیر موسمی کھانوں کو ٹن کے ڈبوں میں کیمیکل لگا کر محفوظ کیا جاتا ہے جو کینسر کی وجہ بنتے ہیں۔
[pullquote]ریفائینڈ آئل:[/pullquote]
ریفائینڈ آئل کھانا بنانے کیلئے استعمال ہونے والا آئل ہوتا ہے جس میں موجود ٹرانس فیٹ چھاتی اور آنتوں کے کینسر کی وجہ بنتا ہے۔
[pullquote]سوڈا یا سوفٹ ڈرنکس:[/pullquote]
کوئی بھی تقریب سوڈا یا سوفٹ ڈرنکس کے بغیر نامکمل سمجھی جاتی ہے اور یہ ہر گھر کے کچن میں بھی موجود ہوتا ہے، اس کا استعمال ناصرف جسم میں شوگر کی مقدار کو بڑھاتا ہے بلکہ کینسر کی وجہ بھی بنتا ہے۔
پی ایل او ایس میڈیسن جریدے کی تحقیق کے مطابق سوڈا کا استعمال جسم میں 13 فیصد کینسر کے امکان کو بڑھاتا ہے۔