سالن مزیدار نہ بنانے پر باپ کے ہاتھوں جوان بیٹا قتل

نئی دہلی: مرغی کے سالن کے ذائقے پر تکرار کے بعد مشتعل باپ نے جوان بیٹے کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے رہائشی باپ بیٹے میں کھانے پر تکرار ہوئی جو جھگڑے کی شکل اختیار کرگئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 32 سالہ شیوا رام نے گھر میں پکے مرغی کے سالن کو بد ذائقہ قرار دے کر کھانے سے انکار کردیا۔ شیوا رام کے باپ شینا نے اسے کھانا کھانے پر مجبور کیا اور منع کرنے پر مشتعل ہوکر سر پر ڈنڈے کے وار کر کے بیٹے کو قتل کردیا۔

پولیس نے جوان بیٹے کو قتل کرنے والے باپ کو گرفتار کرلیا جس کے لواحقین میں بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے