واشنگٹن: امریکی ریاست نیوجرسی کی ایک مسجد کے امام چاقو کے حملے میں زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست نیو جرسی کے علاقے پیٹر سن کی ایک مسجد میں فجر کی نماز ادا کی جا رہی تھی کہ ایک شخص نے امام مسجد پر چاقو سے حملہ کردیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور کو نمازیوں کے درمیان سے دوڑ کرنکلتے اور امام مسجد پر حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزم نے امام مسجد کی گردن اور پیٹ پر وار کیے۔ زخمی امام مسجد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
32-year-old man has been charged with attempted murder for stabbing Imam Sayed Elnakib at a mosque in New Jersey during Ramadan prayers. https://t.co/gd3QMWH44Y
— CJ Werleman (@cjwerleman) April 10, 2023
نمازیوں نے امام مسجد پر چاقو کے وار کرنے والے شخص کی فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ حملے کے وقت مسجد میں 200 نمازی موجود تھے۔
پولیس حکام نے حملہ آور کے بارے میں تفصیلات جاری کیے بغیر بیان میں کہا کہ حملہ آور کی عمر 32 سال ہے اور حملہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔