لیک ہونے والی حساس امریکی دستاویزات میں چین سے روس کو مہلک ہتھیار فراہم کرنےکے ارادےکا بھی ذکر ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دستاویزات میں چین کے ہائپرسونک ہتھیاروں، جنگی جہاز اور راکٹ لانچر تجربات کی تفصیل ہے۔
کہا گیا ہےکہ نیٹو ہتھیاروں کے ساتھ یوکرین کا روس پر حملہ چین کو جنگ میں لاسکتاہے جب کہ دستاویزات میں یوکرین جنگ میں مغربی فورسز کی محدود تعداد شامل ہونے کا بھی ذکر ہے۔
دستاویزات میں روسی حمایت یافتہ ہیکروں کا کینیڈین انرجی انفرااسٹرکچرکو نشانہ بنانےکاانکشاف کیا گیا ہے۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے واضح کیا کہ کینیڈین انرجی انفرااسٹرکچرکو سائبرحملوں میں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
ادھر برطانوی وزارت دفاع نے کہاکہ امریکی انٹیلی جنس لیک میں سنگین سطح کی غلطی ہے۔