علی امین گنڈا پور کی تھانہ گولڑہ میں درج مقدمے میں ضمانت منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تھانہ گولڑہ میں درج مقدمے میں علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور کر لی۔

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔

علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے سنایا۔

عدالت نے تین، تین لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

علی امین گنڈا پور کے خلاف کیس میں تفتیشی افسر نے اپنا جواب ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان کی عدالت میں جمع کرا دیا۔

علی امین گنڈا پور ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ آڈیو ریکارڈنگ پر ملزم علی امین گنڈا پور کا کیا مؤقف ہے؟

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈا پور نے آڈیو ریکارڈنگ کو جعلی قرار دیا ہے۔

جج نے پھر سوال کیا کہ تفتیش میں معلوم کیا گیا کہ موبائل فون اور سم کس کمپنی کی تھی؟

تفتیشی افسر نے کہا کہ کال ڈیٹا ریکارڈنگ کے لیے رجوع کیا ہے جو ابھی موصول نہیں ہوا، علی امین گنڈا پور کی آڈیو ریکارڈنگ سائبر کرائم ونگ کو بھجوائی گئی ہے۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ فارنزک سے معلوم ہو جائے گا علی امین گنڈا پور کی آواز ہے یا نہیں، ملزم نے کہا جس فون پر بات ہوئی وہ گرفتاری کے وقت کسی نے لے لیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے