بھارت میں کڑی کے ساتھ چاول نہ بنانے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع سنبل پور میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق ضلع سنبل پور کےگاؤں کے ایک رہائشی نے کڑی کے ساتھ چاول نہ بنانے پر بیوی کو قتل کردیا۔
پولیس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئےکہا کہ 40 سالہ شوہر جب گھر آیا تو اس نے دیکھا کہ اس کی بیوی نے بغیر چاول کے کڑی پکائی ہے، جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور طیش میں آتے ہوئے شوہر نے بیوی پر حملہ کرکے لہولہان کردیا۔
پولیس کے مطابق جوڑے کے دو بچے ہیں اور جو اس وقت گھر سے باہر تھے اور یہ واقعہ بھی اسی وقت منظر عام پر آیا جب بیٹے نے گھر پہنچ کر اپنی ماں کو خون میں رنگا ہوا مردہ حالت میں پایا، جس پر بیٹے نے پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر شوہر کو گرفتار کرلیا۔