جناح ہاؤس حملہ کیس: عمران خان آج تفتیش کیلئے جے آئی ٹی میں طلب

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے 9 مئی کو جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان کو آج 4 بجے طلب کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی کامران عادل کی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کیا ہے جن سے 9 مئی کے سانحے پر تفتیش کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان متعدد تھانوں میں درج مقدمات میں نامزد ہیں، 9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے 10 مختلف جےآئی ٹیزبنارکھی ہیں۔

تاہم عمران خان جےآئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے یا نہیں ؟ یہ فیصلہ تاحال نہ ہو سکا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے