9 مئی سانحہ : میں اس بات کو یقینی بناوٴں گا کہ حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو : شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے ساتھ اپنے انٹرویوز میں کھلے عام اور جان بوجھ کر غلط معلومات فراہم کر رہے ہیں۔

شہباز شریف نے ٹوئٹ کیا کہ 9 مئی کے بعد کے واقعات کو ‘انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں’ اور ‘سیاسی احتجاج کے حق کو سلب کرنے’ کے طور پر ان کی وضاحت نہ صرف گمراہ کن ہے اس کا مقصد ملک سے باہر رائے سازوں کو جوڑ توڑ اور ان پر دباوٴ ڈالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سیاق و سباق کو درست کرتا ہوں ان کی پارٹی نے 9 مئی کو جو کیا وہ ریاست پاکستان پر ایک ڈھٹائی سے حملہ تھا، جس میں مذموم ارادے اور مذموم مقاصد تھے، دنیا کا کوئی بھی ملک اپنی سالمیت کو تباہ کرنے کی ایسی کوشش کو برداشت نہیں کرے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں سب کو یقین دلاتا ہوں کہ مجرموں سے قانون کے تحت نمٹا جائے گا، میں اس بات کو یقینی بناوٴں گا کہ حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہر معاملے میں قانون کے تحت مناسب طریقے سے نمٹایا جائے گا، پاکستان انسانی حقوق سے متعلق اپنی تمام آئینی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کا مکمل احترام اور پابند ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے