ملتان: شجاع آباد میں 12 سال کا بچہ مبینہ بد فعلی کے بعد انتقال کرگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ ملتان کے علاقے شجاع آباد میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزم نے بچے کو ہوس کا نشانہ بنایا اور کھیت میں پھینک کر فرا رہوگیا۔
پولیس کا بتانا ہےکہ بچے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
ایڈیشنل آئی جی نے سی پی او ملتان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔