زچگی اور ولدیت کی چھٹی کے بل 2023 کی توثیق کردی گئی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زچگی اور ولدیت کی چھٹی کے بل 2023 کی توثیق کردی۔

بل کے مطابق وفاقی اداروں کی ملازمین سروس میں3 بارمکمل تنخواہ کے ساتھ زچگی کی چھٹی لے سکیں گے۔

بل کے تحت خواتین ملازمین پہلی بار180 دن، دوسری بار120 دن زچگی کی چھٹی لے سکیں جبکہ تیسری بار خواتین کو 90 دن کی چھٹی مل سکے گی۔

مرد ملازمین پوری سروس کے دوران تین تین بار 30 دن کی چھٹی لے سکیں گے۔

قانون کا اطلاق وفاقی حکومت کے زیرانتظام تمام سرکاری اور نجی اداروں پر ہوگا، خلاف ورزی پر 6 ماہ تک قید یا ایک لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے