ماں 16 ماہ کی بچی کو گھر پر اکیلا چھوڑکر چھٹیوں پر چلی گئی،بچی گھر پر مردہ پائی گی

امریکی ریاست اوہایو میں ایک ماں اپنی 16 ماہ کی بچی کو دس دن کے لیے گھر پر اکیلا چھوڑ کر چھٹیوں پر چلی گئی تاہم واپسی تک بچی کی موت ہوچکی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 31 سالہ کرسٹل کینڈیلاریو پر اپنی بیٹی جیلن کی موت کا الزام عائد کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے، 16 جون کو بچی گھر پر مردہ پائی گئی، اس کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے آثار نہیں ملے۔

16 جون کو ملزمہ نے اپنےگھر پہنچتے ہی ریسکیو کے نمبر پر فون کیا کیونکہ اس کی بیٹی بے سدھ پڑی تھی اور پانی کی کمی کا شکار تھی، بچی کے اطراف گندگی کا ڈھیر بنا ہوا تھا۔

ایک پڑوسی نے میڈیا کو بتایا کہ یہ پہلا موقع نہیں تھا جب کرسٹل نے اپنی نومولود کو گھر پر تنہا چھوڑا ہو، اس سے قبل بھی وہ یہ کرچکی ہے لیکن اتنے لمبے عرصے کے لیے اس نے پہلی بار بچی کو اکیلا چھوڑا تھا۔

پڑوسی خاتون کا کہنا تھا کہ ہم اسے کہتے رہتے تھے کہ اسے اکیلا نہ چھوڑو، نہ صرف میں بلکہ مزید خواتین بھی اسے منع کیا کرتی تھیں لیکن وہ اسے ہمیشہ اکیلا چھوڑ کر چلی جایا کرتی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے