لکھنو……..بھارتی شہر لکھنو کے رہائشی کتھک ڈانسر گورو نے پاکستانی لڑکے کی دوستی میں اپنی جنس تبدیل کروا لی، میرا اور رضوان کی دوستی سماجی میڈیا پر ہوئی۔
بتایا جاتا ہے کہ لکھنو کے رہائشی گورو شرما جس کی پہچان ہے کتھک ڈانس، لیکن وہ مبتلا ہو گئے پاکستانی لڑکے کی محبت میں۔ اپنی محبت کو پانے کیلئے گورو نے اپنی جنس ہی تبدیل کر ڈالی۔ گورو کو 9 ماہ اپنی جنس تبدیل کروانے کیلئے لگے جس کیلئے انہیں تین مشکل ترین آپریشن کروانا پڑے اور وہ اس میں کامیاب ہو گئیں۔
سرجری کے بعد گورو شرما نے اپنا نام بھی تبدیل کر کے میرا رکھ لیا۔ میرا کا کہنا ہے کہ اس کی دوستی رضوان کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پانچ سال پہلے ہوئی تھی۔ میرا نے کہا سرجری کیلئے رضوان نے اسے 8 لاکھ روپے بھی دیئے۔
میرا اپنے فن کا مظاہرہ پورے ملک میں کر چکی ہیں اور دو کتابوں کی مصنف بھی ہیں ۔ وہ آجکل لکھنو گھرانے پر کتھک ڈانس کے حوالے سے تحقیق کر رہی ہیں۔