250 سے زائد مسافروں کو لے جانیوالے جہاز کا پائلٹ دوران پرواز چل بسا

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی سے چلی جانے والی پرواز کا پائلٹ طیارے کے باتھ روم میں گر پڑا جس کے بعد اس کی موت واقع ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاٹم ائیر لائنز کی فلوریڈا سے سینٹیاگو جانے والی پرواز میں 271 مسافر سوار تھے، اڑان بھرنے کے تین گھنٹے بعد 56 سالہ کپتان کو اپنی طبیعت ناساز محسوس ہوئی جن کو باتھ روم میں گرنے کے بعد عملے کی جانب سے ہنگامی طبی امداد دی گئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ بوئنگ 9-787 ڈریم لائنر طیارے کی پرواز ایل اے 505 چودہ اگست بروز پیر کی رات 10:11 بجے میامی سے روانہ ہوئی تھی، واقعہ پیش آیا تو طیارے میں ریلیف کیپٹن اور فرسٹ آفیسر بھی موجود تھے۔

جب طیارہ لینڈ ہوا تو ایمرجنسی سروس نے ان کی زندگی بچانے کی کوشش کی لیکن افسوس کہ پائلٹ کی موت ہو گئی: ائیرلائن کا بیان__فوٹو: غیر ملکی میڈیاجب طیارہ لینڈ ہوا تو ایمرجنسی سروس نے ان کی زندگی بچانے کی کوشش کی لیکن افسوس کہ

پرواز کو پاناما سٹی کے ٹوکومین انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی جانب موڑنے میں آدھے گھنٹے کا وقت لگا تاہم لینڈنگ کے بعد جب پائلٹ کا معائنہ کیا گیا تو انہیں مردہ قرار دیا گیا۔

ایون اینڈور کو 25 سال کا تجربہ تھا، ائیر لائن نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ لاٹم ائیر لائنز گروپ نے رپورٹ کیا کہ میامی سے سینٹیاگو جانے والی پرواز ایل اے 505 کو عملے کے تین ارکان میں سے ایک کو پیش آنے والی طبی ایمرجنسی کی وجہ سے پاناما کے ٹوکومین انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اترنا پڑا۔

بیان میں کہا گیا کہ جب طیارہ لینڈ ہوا تو ایمرجنسی سروس نے ان کی زندگی بچانے کی کوشش کی لیکن افسوس کہ پائلٹ کی موت ہوگئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے