واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان امن بڑی بات ہے۔
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات میں پیشرفت امریکا کے مفاد میں ہے دونوں ممالک کے درمیان امن بڑی بات ہے۔

سعودی عرب اور اسرائیل کے ساتھ مشاورت جاری رکھیں گے،امریکا:فوٹو:فائل
امریکی مشیر نے مزید کہا کہ سویلین جوہری افزدوگی یا سعودی اسرائیل تعلقات کے حوالے سے فوری طور پر کسی اعلان کی توقع نہیں ۔ اس سلسلے میں ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان معمول کے تعلقات کے لیے سعودی عرب اور اسرائیل سے قریبی مشاورت کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔ ہم مشرق وسطی کو مربوط دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔