سیکریٹری اعلیٰ تعلیم انیلا محفوظ درانی کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ ایک گروہ خفیہ بلیو ٹوتھ ڈیوائسز کے ذریعے طلبہ و طالبات کو ٹیسٹ حل کرانے میں مدد کرے گا، یہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس صوبے کے مختلف ہالوں میں بیٹھے طلبہ نے خفیہ طور کانوں میں لگاکر پرچہ آوٹ کرانا تھا۔
انیلا محفوظ درانی نے بتایا کہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس کے ذریعے پرچہ آوٹ اور حل کرانے کے لاکھوں روپے طلبہ سے بٹورے گئے۔ اطلاع ملتے ہی ایٹا کے اعلی حُکام کو اس بابت متنبیہ کیا، ہدایات ملتے ہی ایٹا اسٹاف نے صوبے کے تمام ہالوں پر انٹری کے وقت خصوصی چیک بڑھا دیا اور خصوصی چیک کے دوران عملے نے اپنے فون کا بلیو ٹوتھ آن کرکے بلیو ٹوتھ ڈیوائسز کا سُراغ لگایا۔
سیکریٹری اعلیٰ تعلیم نے کہا کہ اس دوران درجنوں طلبہ و طالبات کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا گیا، ملوث طلبہ و طالبات کے خلاف ان فئیر مینز کا پرچہ کاٹا گیا۔