اسرائیل نے غزہ پر زمینی حملے شروع کردئیے، شہادتوں کی تعداد 2 ہزار 215 ہوگئی

غزہ: اسرائیل نے غزہ میں زمینی حملے شروع کرنے کی تصدیق کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی ڈیفنس فورسز نے غزہ میں زمینی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حملےحماس کے ٹھکانوں پر کیے گئے۔

اسرائیل کی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ڈی ایف نے غزہ کی پٹی میں علاقائی سطح پر حملے کیے ہیں تاکہ علاقے کو عسکریت پسندوں اور ہتھیاروں سے پاک کیا جا سکے اور لاپتہ ہونے والے افراد کو تلاش کیا جا سکے۔

فلسطینی اتھارٹیز کے مطابق ایک ہفتے میں غزہ پر اسرائیلی بم حملوں میں اب تک 2000 فلسطینی شہری شہید کیے جا چکے ہیں۔ غزہ کی ناکہ بندی کے باعث ایندھن ، پانی اور خوراک کے ذخائر تیزی سے ختم ہورہے ہیں۔

اقوام متحدہ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینوں کو زبردستی علاقہ چھوڑنے پر مجبور کرنے کے عمل کو خوفناک قرار دیا ہے جبکہ امریکا نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ عام شہریوں کو مارنے سے گریز کرے۔

غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے ، شہادتوں کی تعداد 2 ہزار 215 ہوگئی

غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار 215 ہوگئی ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سےجاری بیان کے مطابق غزہ میں رہائشی علاقوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک 8 ہزار 714 فسلطینی زخمی ہوئے۔ شہدا اور زخمیوں میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔دوسری جانب حماس کے اسرائیل کیخلاف آپریشن طوفان الاقصیٰ میں 13 سو سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں یرغمال ہیں۔

دوسری جانب یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل کا کہنا ہے کہ ایک دن میں 10 لاکھ شہریوں کی نقل مکانی انسانی بحران ہے۔ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بیان میں کہا کہ غزہ پر شدید بمباری محض شروعات ہے۔

ادھر امریکا کے وزیرخارجہ انتھونی بلنکن سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ وہ سعودی قیادت سے غزہ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ سعودی عرب نے غرہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے شہریوں کو نشانہ بنانے کی کارروائی قرار دیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے