جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی قصبہ للہ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ لاشوں کی شناخت رحمان رسول اور صفیہ کے ناموں سے ہوئی ہے صفیہ نے چند روز قبل رحمان سے پسند کی شادی کی تھی، اور دونوں اپنے اپنے گھروں سے بھاگ گئے تھے، تاہم لڑکی کے گھر والوں نے دونوں کو صلح کا پیغام بھجوایا۔حکام کے مطابق لڑکی کے گھر والوں نے جوڑے کو صلح کے بہانے گھر بلایا اور دونوں سے تلخ کلامی کی
جس پر نو بیاہتا جوڑا ڈر کر بھاگ گیا اور مسجد میں پناہ لینے کی کوشش کی، تو لڑکی کے اہل خانہ نے مسجد کے احاطے میں فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کردیا، اور موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ایک چرواہے نے دی، اور اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے پنڈدادنخان ہسپتا ل منتقل کردیا ۔