دبئی کی ائیرلائن نے تل ابیب کیلئے پروازیں معطل کردیں

اسرائیل فلسطین کشیدگی کے بعد دبئی کی ائیرلائن نے تل ابیب کےلیے پروازیں معطل کردیں۔

ترجمان ائیرلائنز کے مطابق اسرائیل کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں۔

ترجمان نے بتایاکہ ہمارے صارفین، عملے اور ساتھیوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، تل ابیب آنے اور جانے والی پروازیں 14 نومبر تک معطل رہیں گی۔

خیال رہے کہ غزہ پررات گئے اسرائیلی بمباری میں مزید سیکڑوں افراد شہید ہوگئے اور 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے