چین کے ایک گاؤں میں شادی کی عجیب و غریب رسم

جیانگ شو: چین سے ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں سیکڑوں دیہاتیوں نے اپنی دلہن کو لینے کیلئے آنے والے دولہا کی گاڑی روک دی اور رخصتی سے پہلے عجیب و غریب مطالبے کیے۔

چینی میڈیا کے مطابق یہ انوکھا واقعہ مشرقی چین کے جیانگ شو صوبے کے تائی زو گاؤں میں پیش آیا جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ لوگ گاڑی کو گھیر لیتے ہیں اور دلہا سے پیسے اور سگریٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس رسم و رواج کی ویڈیو نے چین میں شادی کی متنازع رسومات کے بارے میں ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ دلہا کی گاڑی کو روکنے والے ہجوم میں بنیادی طور پر بزرگ افراد شامل تھے۔

تاہم واضح رہے کہ یہ مقامی روایت کا ایک حصہ ہے جس کے تحت دلہا کے خاندان کو گاؤں کے بوڑھے افراد کی فرمائشیں پوری کرنی ہوتی ہیں جس میں چینی یا سگریٹ سے لے کر پیسوں سے بھرے لال لفافے پیش کرنے تک شامل ہیں۔

اگر دلہا ایسے مطالبے پورے کرنے میں ناکام رہتا ہے تو دلہا کو اپنی دلہن سے ملنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا ولہن تک رسائی تک سے مکمل طور پر انکار کیا جا سکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے