مولانا فضل الرحمان حماس کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتوں کے لیے قطر پہنچ گئے

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان حماس کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتوں کے لیے قطر پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ اور سابق سربراہ خالد مشعل سمیت دیگر حماس قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

جمعیت علمائے اسلام کے امیر قطر کے بعد ترکیہ کا دورہ کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان ترکیہ اور قطر کی حکومتی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے تاکہ جنگ بندی کرائی جاسکے۔

مولانا فضل الرحمان غزہ میں پھنسے مظلوم فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان کی ترسیل سمیت دیگر امور پر بھی عرب ممالک کی قیادت سے بات چیت کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے