اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سیاست سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بیان میں پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ ایک دہائی سے زیادہ عوامی زندگی گزارنے کے بعد سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے رہا ہوں۔
After more than one decade in public life, I have decided to completely quit politics.
As i had already stated publicly earlier that i disagree with the policy of confrontation with state institutions, and such a policy has led to a serious collission with state institutions,…
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 11, 2023
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ عوامی سطح پر پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ میں ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں۔ ایسی پالیسی ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکراؤ کا باعث بنی ہے جو کہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے عوامی زندگی میں میرا ساتھ دیا۔ خاص طور پر این اے 54 کے ووٹرز اورٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے 2 بار منتخب کیا۔ حلقے کی خدمت کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ اللہ پاک پاکستانی قوم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔